• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ملک وقوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے ، شافع حسین

لاہور (خبر نگار،نیوزرپورٹر،اپنے نامہ نگار سے ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پوزیشن ہولڈرز میں ریکٹر ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے ڈینز، پروفیسرز،طلبا، والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے پوزیشن ہولڈرز میں ایوارڈز تقسیم کئے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کا مستقبل ہیں،انہیں جدید علوم سے آراستہ کرکے ملک وقوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے یونیورسٹی کی لیبر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور یونیورسٹی میں تعلیم کا معیار بھی بہتر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک بڑھایا جائے گا۔
لاہور سے مزید