• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں، بچے کی صحت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح، خواجہ عمران نذیر

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ماں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت و آبادی زچہ و بچہ کی بہتر صحت کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات مقامی ہوٹل میں محکمہ صحت و آبادی اور UNICEF کے اشتراک سے “پنجاب میں ماں، نوزائیدہ بچے کی صحت اور نیوٹریشن” کے موضوع پر منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ماہرین صحت، پالیسی سازوں اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی جبکہ زچہ و بچہ کی صحت، غذائیت اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور سے مزید