عبد الصمد اچکزئی نے پختون قوم کو یکجا کرنے کیلئے جدو جہد کی، محمد علی

November 27, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)عبد الصمد خان اچکزئی نے ہمیشہ پختون قوم کے وسائل اور انکوں یکجا کرنے کیلئے جدو جہد کی ہے سیاست کے ساتھ انہوں نے پختونو ں کے مسائل کیلئے ہر فورم پراٹھانے کیلئے آزادی سے قبل اخبار کے اشاعت شروع کی تھی انہوں نے پختون وسائل پر انکے حق کیلئے زندگی کا بیشتر حصہ قیدمیں گزاردیا ہے ،ان خیالات کا اظہار محمد علی دینا خیل، شازار جیلانی اور صوبائی اسمبلی کے رکن میرکلام وزیر نےگزشتہ روز پشاور میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی انگریزی ترجمہ کتا ب ’’مائی لائف اینڈ ٹائمز‘‘کی تقریب رونمائی میں کہا کہ عبد الصمد خان اچکزئی نے ہمیشہ پختون سرزمین اور پختونوں کے وسائل پر انکا حق دینے کیلئے آواز اٹھائی ہے ،جس وقت انہوں نے تحریک شروع کی اس وقت نہ میڈیا کا دور تھا مگر پھر انہوں نے پختونوں کی آواز اٹھانے کیلئے اخبار کی اشاعت کی ۔ اس موقع پر جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے سید عرفان اشرف نے خان شہید کی صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی. نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی رہنما بشیر خان مٹہ نے خان شہید کی سیاسی زندگی اور سماجی جدوجہد کو سراہا. حارث شینواری نے ایاز ایسپزء کا لکھا ہوا مقالہ پیش کیا۔