رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو تاجکستان جانے سے روک دیا گیا

November 28, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار،نامہ نگارخصوصی) اتحادی حکومت میں شامل شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کو سکیورٹی کانفرنس کیلئے تاجکستان جانے سے روک دیاگیا، اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رکن قومی اسمبلی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے حالانکہ ان کا نام کابینہ نے 2 ماہ کیلئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا تھا۔