تمام ملکی وسائل پر امپورٹڈ حکومت قابض ہے، اشتیاق ارمڑ

November 28, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ تمام ملکی وسائل پر امپورٹڈ حکومت قابض ہے عوام حقیقی آزادی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں صوبائی حکومت د ترقی کیلئے دور س اقدامات اٹھا رہی ہے گرین خیبرپختونخوا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرکے ماحول کو گندگی اور آلودگی سے پاک کریں گے ۔انہوں نے پشاور میں پارٹی ورکرز اور علاقہ عمائدین سے بات چیت چیت کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کو کرپٹ عناصر عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں عوام کو حقیقی آزادی کے لئے آگے بڑھ کر چیئرمین عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی دولت لوٹنے والوں سے ایک ایک پیسہ وصول کرکے عوام پر خرچ کرینگے اور ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی اور اور عوامی ریاست بنائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت ماحول دوستی، امن ،ترقی و خوشحالی اور صفائی ستھرائی پر مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ آج پوری دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کی بدترین صورت حال کا سامنا ہے جنگلات ہی ماحول دوستی کا بہترین اثاثہ ہیں شجرکاری اور ان کی دیکھ بھال محکمہ جنگلات سمیت تمام شہریوں کی ذمہ داری بنتی ہے اس لئے عوام تمام بنجر اراضی اور شاہراہوں کے کناروں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر جنگلات کی ترقی و تحفظ کو یقینی بنائیں۔