وفاق المدارس العربیہ کے تحت پہلی بار مسابقات حفظ قرآن کا انعقاد

November 29, 2022

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت پہلی بار ملک بھر میں مسابقات حفظ قرآن مع التجوید کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا،میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحٰہ رحمانی کے مطابق ملک بھر میں تین ہزار سے زائد طلباء نے ان مسابقات میں شرکت کی،مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق مرکزی مسابقہ کمیٹی کے کنوینئر مولانا قاری احمد میاں تھانوی کی زیر نگرانی بارہ رکنی کمیٹی میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے چنیدہ افراد شامل ہیں جبکہ صوبوں میں موجود صوبائی کمیٹیوں نے ڈویژنل مسابقات کی نگرانی کی اور نتائج مرتب کئے،اس پہلے مرحلہ کے بعد دوسرا مرحلہ صوبائی سطح پر ہوگا،جو پانچ سے پندرہ دسمبر کی تاریخوں میں ہر صوبہ کے صدر مقام پر ہونگے۔