تاریخی مسجدکی جگہ نئی مسجد تعمیر کرانے کی مذمت

November 29, 2022

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار)ضلع ٹنڈومحمدخان کے علاقے ڈاڈوں میں قائم قدیمی مسجد کو علاقہ مکین کی جانب سے مسمار کرکے نئی مسجد تعمیر کرنے کے خلاف مذہبی، ادبی سول سوسائیٹی کے نمائندوں کی جانب سے سخت مذمت قدیمی مسجد کو مسمار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی سندھ کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کے علاقہ ڈاڈوں میں قائم ایک قدیمی مسجد کی تاریخی حیثیت کے بارے میں کسی کا کہنا ہے کہ یہ مسجد مغل دور کی ہے اور کسی کا کہنا ہے کلہوڑو دور میں اسے تعمیر کیا گیا تھا اس تاریخی مسجد کو میں اوقاف سمیت دیگر اداروں کی جانب سے اس کی دیکھ بھال نہیں ہونے کے باعث یہ کمزار ہوچکی ہے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ اس کی جگہ نئی مسجد قائم کی جائے گی مذہبی ، ادبی اور سول سوسائیٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس تاریخی مسجد کو سندھ حکومت نوٹس لیکر اس کی تعمیر وآرائش کرائی جائے تاکہ تاریخی ورثا اپنی اصل نقشے کی صورت میں محفوظ رہے۔