75برس بعد بھی لگتا ہے آج ہجرت کرکے آئے ہیں، گورنر

November 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے اچھے تعلقات قائم ہیں سب مل کر شہر کی رونقیں بحال کریں گے میری اولین ترجیح بزنس کمیونٹی ہے بد قسمتی سے 75 برس بعد بھی ایسا لگتا ہے کہ آج ہجرت کرکے آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کاٹی کے سرپرست ایس-ایم -منیر، صدر فراز الرحمن ،چیئرمین / سی ای او محمد زبیر چھایا ، سینئر نائب صدر نگہت اعوان،مسلم محمدی ،سابق صدور و چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران و دیگر بھی موجود تھے۔