• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد عوام کے فیصلے کی عکاس ہے، نثار کھوڑو

دادو( نامہ نگار،جاوید ناریجو)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کرکے صوبے کی حدود میں تبدیلی اور نئے صوبے کے قیام کا آئینی راستہ بند کردیا ہے، اب سندھ میں نئے صوبے کی باتیں بند ہونی چاہئیں۔کے این شاہ، دادو میں ایم آر ڈی شہداء کی برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ قومی اسمبلی یا سینیٹ میں نئے صوبوں کے حوالے سے ہونے والی بحث کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔ نئے صوبے کے قیام یا صوبے کی حدود میں تبدیلی کا آئینی اختیار صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے اور اس مقصد کے لیے صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی نئے صوبوں کے حق میں کوئی قرارداد منظور کرتی ہے تو سندھ اسمبلی دوبارہ نئے صوبوں کو مسترد کرنے کی قرارداد منظور کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم بھی دو تہائی اکثریت سے ہی ممکن ہے، جبکہ موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت کے پاس ایسی اکثریت موجود نہیں، اس لیے وفاقی حکومت کے پاس اپنی مرضی سے صوبے بنانے کا کوئی آئینی اختیار نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید