اپنی زمینوں پر آباد ہیں، اراضی پر قبضہ کیا اور نہ ہم لینڈ مافیا ہیں، اہلیان سبز آب پنجگور

November 29, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سبزآب پنجگور کے رہائشیوں مولوی رحیم جان محمد حسنی ، حاجی عبداللہ ساسولی ، میر خدائے رحیم محمد حسنی ، میر جاسم ریکی ، محمد اسلم ساسولی ، عبدالماجد ساسولی ، صلاح الدین ساسولی ، محمد عالم میروانی ، محمد حنیف سیاہ پاد ، عبدالسلام شاہوزئی نے کہا ہے کہ سبزاب میں ہمارا قبیلہ کئی پشتوں سے آباد اور زراعت و مالداری سے وابستہ ہے ،ہمارے قبیلے پر لگائے جانے والے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور کے علاقے سبزاب میں ہمارے قبیلے کے افراد کئی پشتوں سے آباد اور زراعت و مالداری سے وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک قبیلے کے لوگوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میںجو الزامات لگائے تھے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے ہمیں لینڈ مافیا قرار دیا اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں الزامات تو کوئی بھی کسی پر بھی لگا سکتا ہے جن لوگوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ زمین میر محمود خان گچکی نے انہیں دی تھی جبکہ میر محمود خان گچکی کی سبز آب میں کوئی ملکیت نہیں اورسبزآب کی تاریخ میں کسی میر ومعتبر نے کسی کو زمین نہیں دی یہاں آباد تمام لوگ اپنی اپنی زمینوں کے مالک ہیں ہم نے نہ کسی کی زمین پر قبضہ کیا اور نہ ہی ہم لینڈ مافیا ہیں۔ جس زمین پر ہم نے کام کیا ہے، وہ ہماری اپنی ملکیت ہے اور ہماری زمین پر کوئی سیاسی پارٹی ساتھ نہیں دے رہی بلکہ ہم اپنے آباؤ اجداد کی زمین کا دفاع خود کررہے ہیںایسی پریس کانفرنس اور الزامات کی مذمت کرتے اور ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ہماری آباؤ اجداد کی زمین پر قبضہ کرے۔