ہائی کورٹ: قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری

November 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری شہرام سرور پر مشتمل سپیشل ڈویژن بنچ نے دیرینہ دشمنی پر بوریوالہ میں نزیر احمد کو قتل اور منظور احمد کو زخمی کرنے کے مقدمہ سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا پانے والے ملزمان لیاقت علی اور شوکت علی کو بری کردیا۔جسٹس شکیل احمد نے سابقہ خاوند اعجاز علی غوری کے خلاف زنا بالجبر کے خلاف مقدمہ میں ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ملزم کے وکیل محمد اکرم شاہین سومرو نے موقف اختیار کیا کہ مدعیہ کو بدچلنی کی وجہ سے طلاق دی گئی تھی بعد ازاں اس نے پولیس سے ملی بھگت کرکے ان کے موکل کے خلاف زنا کا جھوٹا پرچہ درج کراکے اسے گرفتار کرادیا۔