• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی سے متعلق تنازعات کے حل کیلئے فیلڈ وزٹس شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریونیو معاملات میں ریلیف فراہم کرنے اور اراضی سے متعلق تنازعات کے حل کیلئے فیلڈ وزٹس شروع کردیے، اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد مدثر نے شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور اراضی کی تقسیم، انتقالات اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق شہریوں کی شکایات موقع پر سنیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے مختلف اراضی تنازعات میں فریقین کا موقف سننے کے بعد متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور قانونی تقاضے مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔
ملتان سے مزید