ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے زیر تعمیر نشتر روڈ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں نشتر روڈ کی بحالی، پارکنگ، ڈرینج، فٹ پاتھ، ٹریفک مینجمنٹ اور بیوٹیفکیشن پلان بارے بریفنگ دی گئی،کمشنر نے سڑک کے دونوں اطراف جاری کارپٹنگ، بیس کورس، پارکنگ ایریا، فٹ پاتھ اور دیگر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ بریفنگ کے مطابق نشتر روڈ کے 3600 رننگ فٹ حصے پر مختلف مراحل میں کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ بعض کام تکمیل کے مراحل میں ہیں۔کمشنر نے منصوبے میں یکساں اور منظم پارکنگ، بہتر پیدل گزرگاہوں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،اس موقع پرایس ای ہائی ویز غلام نبی نے تفصیلی بریفنگ دی ۔