امریکا میں چھوٹا طیارہ بجلی کے تاروں میں پھنس گیا

November 30, 2022

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ 100فٹ کی بلندی پر بجلی کے تاروں میں پھنس گیا ، جس کے نتیجے میں 88ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ میری لینڈ کے علاقے گیتھرز برگ میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم نے طیارے میں موجود پائلٹ اور 2مسافر وںکو بحفاظت نکال لیا اور اس کے بعد مشینوں کی مدد سے طیارہ بھی اتارلیا گیا۔ ادھر بجلی معطل ہونے سے ٹریفک سگنل بند ہوگئے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔