پاکستان اور انگلش کھلاڑی ہوٹل کے باہر سے کچھ نہیں منگوا سکیں گے

November 30, 2022

لاہور(نیوزڈیسک)انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیاں کرنے کا موقع دیاجائے گا مہمان کھاڑیوں کیلئے ہوٹل میں منی گالف کا انتظام کیاگیا ہے جب کہ بین اسٹوکس اپنے ساتھ اپنی پسندیدہ ویڈیو گیمز لائے ہیں۔ ذرائع کا کہناتھاکہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو ویڈیو گیمز کا شوق ہے، زیک کرالی اپنے ساتھ پسندیدہ کارڈز کی گیم لائے ہیں جب کہ کیٹن جیننگز کافی کے شوقین ہیں اور وہ کافی مشین ہمراہ لائے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ مہمان کھلاڑیوں کو سکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں، مہمان کھلاڑی باہر سے کچھ نہیں منگوا سکتے۔