عزیز ماما صحیح معنوں میں باچا خان کے افکار کے گرویدہ رہے، سینیٹر عمر فاروق

November 30, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سنئیر نائب صدر وسنیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نےکہاہےکہ پشتون قومی تحریک میں عزیز ماما جیسی ہستی کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی ، مرحوم بیک وقت کئی صفات کے مالک تھے، ایک طرف وہ شروع دن زمانہ طالبعلمی کے دوران فکر باچاخان سے روشناس ہوئے اور پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں میں قومی فکری نظریاتی اساس پختہ کرنے میں پیش پیش رہے تو دوسری جانب وہ ایک شفیق استاد ادیب دانشور لیکوال قانون دان کے حیثیت سے لاثانی رہے، ان کی 13ویں برسی کے موقع پرہفتہ 3دسمبر کی سہہ پہر 2بجے ظریف شہید آڈیٹوریم میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ان کی قومی سیاسی وطنی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر یاد ریفرنس منعقد ہوگی، اے این پی،پی ایس ایف کے کارکنوں کو شرکت کی ہدایت جبکہ مترقی وطن دوست قوتوں اہل دانش سے شرکت کی استدعا کی گئی ۔ سنیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے ایک بیان میں عزیز اللہ خان ایڈووکیٹ عزیز ماما کو خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزیز ماما صحیح معنوں میں باچاخان کے افکار کے گرویدہ رہے۔