وزیر اعلیٰ انٹرن شپ پروگرام کے میڈیا گریجویٹس کا پنجاب اسمبلی کا دورہ

November 30, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے میڈیا گریجویٹس کے وفد کا پنجاب اسمبلی کا دورہ ،سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک سے ملاقات کی، وفد میں تمکین آفتاب ملک میڈیا کنسلٹنٹ ڈی جی پی آر، حارث علی انفارمیشن آفیسر شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہمارے سٹوڈنٹس کا وژن غیر ملکی سٹوڈنٹس کی نسبت زیادہ وسیع ہے بحثیت قوم ہمیں ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینی چاہیے،سیکرٹری عنایت اللہ لک نے انٹرنز کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ دی، وفد نے پنجاب اسمبلی کی دونوں عمارتوں کا دورہ کیا۔اور دونوں ایوان دیکھے شرکاء نے پنجاب اسمبلی کی تاریخ،قواعد و ضوابط، سٹینڈنگ کمیٹیوں کی ورکنگ اور قانون سازی کے طریقہ کار میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیاسیکرٹری اسمبلی نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر سے اسمبلی کے بہت سے مسائل حل ہو گئے ہیں ،تاہم رومن طرز تعمیر کی پہلی تاریخی عمارت کو محفوظ رکھا جائے گا، اسمبلی لائبریری کی چھیاسٹھ ہزار سے زائد کتب سے اراکین اسمبلی، سٹاف اور ریسرچرز مستفید ہوتے ہیں ملاقات میں سپیشل سیکرٹری علی عمران رضوی بھی شریک ہوئے۔