• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹرنری فارما انڈسٹری کو خام مال کی قلت کا سامنا، چیئرمین پی وی پی اے

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ویٹنری فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن (پی وی پی اے ) کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ویٹرنری فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو خام مال کی درآمد میں رکاوٹوں، ڈالر کی قلت اور پیچیدہ ریگولیٹری نظام کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں مویشیوں کے لیے ضروری ادویات اور ویکسین کی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویٹرنری ادویات کی سالانہ مارکیٹ کا حجم تقریباً 90 سے 100 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ لائیو اسٹاک سیکٹر ملکی زرعی معیشت میں تقریباً 14 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔
لاہور سے مزید