لاہور(خبرنگار) دبستانِ اقبال کے صدر اقبال صلاح الدین نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر یو ایم ٹی اور سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نوجوان نسل کو علامہ محمد اقبال کے افکار، پیغام اور فلسفے سے مؤثر انداز میں روشناس کرانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اقبال کی تعلیمات کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے تعلیمی نصاب اور کورس ورک کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے تاکہ طلبہ میں فکری شعور، تصورِ خودی، قیادت کی صلاحیت اور قومی ذمہ داری کا احساس مزید مضبوط کیا جا سکے۔