• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادار افراد کی ضروریات کو پورا کرنا عبادت کا درجہ رکھتا ہے، شافع حسین

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے نادار افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے۔اس موقع پرسیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبد الخبیر آزاد اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے تبرکات مقدسہ کی بھی زیارت کی۔ صوبائی وزیرنے تبرکات مقدسہ کی گیلری میں نصب تمام کیمروں کو چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نادار افراد کی ضروریات کو پورا کرنا عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔
لاہور سے مزید