ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ مقدمہ بھی درج ہوگا

November 30, 2022

لاہور(کرائم رپورٹرسے)خبردار، ہوشیار اب لاہور میں ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ ساتھ غفلت اور لاپرواہی پر ڈرائیونگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہوگا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے لبرٹی چوک میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 02 لاکھ 25 ہزار سے زائد ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کئے،اسکے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آرہی، جس سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہر لاہور کو حادثات سے مکمل محفوظ بنایا جائے گا۔