کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف بہترین بولنگ کروں، نسیم شاہ

December 01, 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بہترین بولنگ کا مظاہرہ کروں، اچھی ٹیم کے خلاف کھیل کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔ بہترین بیٹسمین کے خلاف بولنگ کرنے میں مزہ آتا ہے، میچ کے وقت یہ یاد نہیں رکھتا کہ میرے سامنے کتنا اچھا بیٹسمین ہے پاکستان اور انگلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔ منگل کو پنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹرز کے سامنے ٹیم کی ضرورت کے مطابق نئے بال کو استعمال کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار جیمز اینڈرسن کی محنت دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی ہے، انہیں وکٹیں لینے کا طریقہ آتا ہے۔