PIA اسٹیشن منیجر کی انگریزی میں ناکام انٹرویو کی ویڈیو وائرل

December 01, 2022

کراچی(این این آئی)پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی ٹو ٹی پھوٹی انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق جاوید احمد پیچوہو قومی ایئرلائن میں بطور اسٹیشن منیجرکراچی ایئرپورٹ پرتعینات ہیں۔

ایک خاتون کو انٹرویو ریکارڈ کروانے کے دوران جاوید پیچوہو کی انگریزی میں بولنے کی ناکام کوشش ۔

دوران انٹرویو اسٹیشن منیجر انگریزی پر قابو پانے کے لئے کمپیوٹر اسکرین کا سہارا لیتے رہے۔