اقلیتی برادری ورکرز کنونشن میں شرکت یقینی بنائے، جمعیت

December 01, 2022

کوئٹہ(پ ر) جمعیت کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی عین اللہ شمس، کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی بشیراحمد کاکڑ، عبدالغنی شہزاد، چوہدری محمد عاطف، زاہد شاہ مشوانی ودیگر نے اقلیتی رہنما شہزاد کندن کی رہائش گاہ پر 8 دسمبر کو ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کوئٹہ میں اقلیتی برادری کے متعدد یونٹس فعال ہیں8 دسمبر کو ایوب اسٹیڈیم میں عظیم الشان ورکرز کنونشن ہوگا جس سے قائد مولانا فضل الرحمن، مولانا عبدالغفور حیدری، صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن، سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو، وفاقی وزراء مفتی اسعد محمود اور مفتی عبدالشکور خطاب کریں گے انہوں نے اقلیتی برادری پر زور دیا کہ وہ ورکرز کنونشن میں جھنڈوں سمیت بڑی تعداد میں شرکت کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت بلا تفریق انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اسی لئے جمعیت میں تمام اقوام اور مذاہب کے لوگ شامل ہیں ۔