ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

December 01, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مارگلہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے کار نمبر اے ڈبلیو کے 632 کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف قتل خطاء کا مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ کوہسار پولیس کو نور علی نے بتایاکہ اسکے بھائی صادق علی جو موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔