• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) OGDCL کا 242.37 ارب روپے منافع، فی شیئر ریکارڈ 17 روپے سالانہ ڈیویڈنڈ کا اعلان، مالی سال 2025-26: OGDCL کا سیلز ریونیو 449 ارب روپے سے تجاوز، تاریخ کا سب سے بڑا سالانہ ڈیویڈنڈ۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے مالی سال 2025-26 کے لیے شاندار مالیاتی اور آپریشنل نتائج کا اعلان کیا ہے، جس میں 242.37 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع اور فی شیئر 17 روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ سالانہ ڈیویڈنڈ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ نتائج ملک کی صف اول کی ہائیڈرو کاربن تلاش اور پیداوار کرنے والی کمپنی کے لیے ایک بہترین سال کی عکاسی کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید