• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں تحفظ ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) "تحفظ ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام " زیرو پوائنٹ تا نیشنل پریس کلب اسلام آباد دفاع پاکستان ریلی منعقد کی گئی،مولانا طیب فاروقی نے ریلی کی قیادت کی، ریلی زیرو پوائنٹ ، خیبر پلازہ، جناح ایونیو بلیوایریا، شہید ملت سیکرٹریٹ سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 7 ستمبر کا دن تاریخِ اسلام میں ایک عظیم اور تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی بابرکت دن پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر منکرِ ختمِ نبوت گروپ یعنی قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر عقیدۂ ختمِ نبوت پر پہرہ دیا۔ حضرت محمد مصطفیٰ ؐ اللہ تعالیٰ کے آخری نبیؐ اور رسول ؐہیں، اور آپ ؐ کے بعد نبوت کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔ عقیدۂ ختمِ نبوت اسلام کا بنیادی اور اساسی رکن ہے، جس پر امتِ مسلمہ کا کامل ایمان اور اتفاق ہے۔
اسلام آباد سے مزید