اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت بنانےکیلئے شجرکاری مہم کا آغاز ،سی ڈی اے کے شعبہ انوائرنمنٹ نے اسلام آباد کی سرسبزی، ماحولیاتی معیار اور قدرتی حسن کو مزید فروغ دینے کے لیے شہر بھر میں وسیع پیمانے پر شجرکاری اور لینڈ اسکیپنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کے تحت اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اہم شاہراہوں، انٹرچینجز، گرین بیلٹس، عوامی مقامات، پارکس اور شہر کے دیگر نمایاں مقامات پر بڑے پیمانے پر منظم انداز میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔