لوئر چترال، لاکھوں کی منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

December 01, 2022

پشاور( کرائم رپورٹر) چترال پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔آئی جی پی معظم جاہ انصاری کی نارکوٹکس ایراڈیکشن مہم کی تکمیل کی خاطر آر پی او ملاکنڈ سجاد خان اور ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمودکی ہدایت پر ڈی ایس پی نے نفری کے ہمراہ فلائنگ کوچ کو روکا اور تلاشی لینے پر اس سے 7350گرام چرس برآمد کرکے سمگلر عثمان حسین کو گرفتار کر لیا ٗڈی پی او نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ چترال میں نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔