پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدر محمود گوہر نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور گریڈ ون امپائر نوید خان کے ہمراہ اسلامیہ کالج پشاور کا دورہ کیا اور کالج کے ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی سے ملاقات کی اور کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت، سپورٹس سہولیات اور میرٹ پر کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔ محمود گوہر نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور ایک عظیم تعلیمی درسگاہ ہونے کے ساتھ کھیلوں کے ٹیلنٹ کی بھی زرخیز زمین ہے، جہاں نوجوان صلاحیتوں کے پودے میرٹ، تربیت اور مواقع کی روشنی میں پروان چڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی زرخیز زمین ہی مستقبل کے بڑے کھلاڑی پیدا کرتی ہے۔