• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید و جرمانے کی سزا

پشاور (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاورطلا محمدنے منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ کیس میں مفرور ملزم کو اشتہاری قراردیدیا گیا۔استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد سعد نےکی۔استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم نظارالحق پرالزام ہے کہ اسے ایکسائز پولیس نے گاڑی میں 34کلوگرام سے زائد چرس سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناکرگرفتار کیا اور اس کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ تفتیش مکمل ہونے پر ملزم کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرائی گئی جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا۔ گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہونےپر عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پراسے عمر قیداور ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ معاون مفرور ملزم امجد اورنگزیب کو اشتہاری قرار دیکر اس کے خلاف دائمی وانٹ گرفتاری جاری کردیئےہیں ۔
پشاور سے مزید