پشاور (جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امراض خون میں مبتلا بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد کیا گیا، بلڈ ڈونیشن کیمپ ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقوں نریاب، درسمند، تورا وڑی اور دوآبہ جبکہ سوات میں حرا کالج کانجو، کوکارئی ہائیر سیکنڈری سکول، شاہ ڈھیری، منگلاور اور دیگر مقامات پر لگائے گئے، اس دوران علاقہ عمائدین اور سماجی شخصیات کا بھرپور تعاون حاصل رہا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد خصوصاً طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی انتقال خون کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ادارہ کو مشکلات درپیش رہتی ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے عوام یہ نہیں جانتے کہ خون عطیہ کرنے سے انسانی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر اس حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی ہو تو ہمیں بلڈ کیمپ لگانے کی ضرورت نہ رہے۔