وائس چانسلر نشتر کا شعبہ انستھیزیا اور شعبہ انتہائی نگہداشت کا دورہ

December 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نےشعبہ انستھیزیا اور شعبہ انتہائی نگہداشت نشتر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور شعبے میں مریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے وائس چانسلر کو بریفنگ دی۔ وائس چانسل طبی عملے سے مسائل بارے تبادلہ خیال کیا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ بعد ازاں وائس چانسلر نےایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ(اپنا) کانفرنس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے بریفننگ دی ۔