ہرشخص کوایڈزسے بچائو،تشخیص اورعلاج تک رسائی دی جائے،ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب

December 02, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)ایڈز کی وبا کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہر شخص کو ایڈز سے بچاو، تشخیص اور علاج تک رسائی دی جائے۔ مناسب تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خاص قسم کی انفیکشن اور کینسربڑھ کر دنیا تباہی کے دہانے پر آجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے ایڈز کے عالمی دن کے حوالےسے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں 3 کروڑ 84 لاکھ افراد ایڈرز میں مبتلا ہیں اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق صرف 2021 میں دنیا میں15لاکھ افراد ایڈز میں مبتلاہوئے جبکہ اسی سال 6.5 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ایڈز ایکسپرٹ اور پبلک ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر فاطمہ مجید نے کہا کہ ایڈر کے مریضوں میں سے 95% افراد کا تعلق سیکس ورکرز، نشہ باز افراد، ہم جنس پرست مرد، یا ہیجڑوں سے ہے ۔ ڈاکٹر رانا رفیق نے کہا کہ ایڈز کے مریض کی تمام جسمانی رطوبتوں سے وائرس نکلتا ہے لیکن خون یا تولیدی رطوبتیں ہی مرض پھیلانے کا باعث بنتے ہیں۔