حکومت پٹرول کی قیمتیں کم کرےسول سوسائٹی فورم کا مطالبہ

December 02, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی فورم کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر فاروق لنگاہ وائس چیئرمین ابراہیم خان نائب صدر حمیرا طارق شیخ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر واضح کمی ہوچکی ہے عوام کو ریلیف سے جان بوجھ کر محروم رکھا جارہا ہے۔فکری نشست میں ڈاکٹر عامر بشیر،ڈاکٹر قیصر اقبال سائرہ زیدی،کوثر شاہین،احمد اقبال بھٹہ،محمد علی ضوی،عادل محمود انصاری، اشفاق انصاری، ندیم قیصر،عمران علی شمس،ارشاد سیال،بابا ریاض بلوچ،تصور حیات شریک تھے۔