ملتان (سٹاف رپورٹر) حاصل پور، عباسیہ بہاولپور، جمال دین والی صادق آباد، مسلم کالونی بہاولنگر، وہاڑی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی،3بجلی چوروں کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کیاگیا،سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا کی ہدایت پرسرکل سرویلنس ٹیم نے ایکسیئن حاصل پورڈویژن رحمت اللہ اور ایس ڈی او حاصل پور سٹی سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی،شمشیر علی سوئیٹس کے نام سے مین بازار میں نصب میٹربھاری واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع ہے اور صارف واجبات اداکرنے کے بجائے دیگر کنکشن سے بجلی استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ کمیٹی بازار حاصل پور میں ایک صارف ڈیڈ سٹاپ کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ٹیم نے دونوں بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تاریں اُتارلیں۔ ایس ڈی او عباسیہ سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 35لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 4نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز، ٹرانسفارمرز اور تاریں اُتارلیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکورحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈررینجرز کی نگرانی میں جمال دین والی سب ڈویژن صادق آبادکے علاقوں میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین صادق آباد ڈویژن محسن نذیر کھوسہ اور ایس ڈی اوجمال دین والی سب ڈویژن کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ فورسز نے بستی جمعہ بھارا، بستی واحد بخش، بستی شبہر مکول، بستی گونا کھمبرا، بستی منیب خان، بستی امام بخش چاچڑاور بستی چاکر چوہان میں 13لاکھ60ہزارروپے واجبات ادانہ کرنے پر5نادہندہ بستیوں کے ٹرانسفارمرز ،10مقامات سے ایل ٹی لائنیں اُتارلیں جبکہ آپریشن کے دوران15افراد کنڈی سسٹم سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔