ملتان ( سٹاف رپورٹر) کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیسا مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے درگاہ حضرت شاہ شمس سبزواری کا دورہ کیا اور درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم عون عباس شمسی سے ملاقات کی، انہوں نے امام بارگاہ ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا، بعد ازاں بشپ یوسف سوہن نے دربار حضرت شاہ شمس پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی، اس موقع پر سرفراز کلیمنٹ، شازد گل، پیر عبید صدرپوری اور امروز گل سمیت دیگر بھی شریک تھے۔