• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل سیکٹر سپیسیفک کورس میں میپکو افسران کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں منعقدہ 75ویں اسپیشل سیکٹر سپیسیفک کورس میں میپکو کے افسران نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،یہ کورس بجلی کے شعبے میں تکنیکی مہارت، جدید تحفظاتی نظام، آپریشنل مینجمنٹ اور انجینئرنگ اسٹینڈرڈز کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے جس میں پورے ملک سے منتخب افسران نے شرکت کی،کورس میں پہلی پوزیشن ایس ڈی او پلاننگ آپریشن سرکل ڈی جی خان انجینئر محمد یاسر نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن اسسٹنٹ انجینئر، ٹیکنیکل اینڈ پروٹیکشن جی ایس او سرکل ساہیوال انجینئر ایم کاشف اسلم جبکہ تیسری پوزیشن ایس ڈی او آپریشن ہارون آبادسب ڈویژن بہاولنگر انجینئر عمران فاروق نے حاصل کی جبکہ ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ساہیوال انجینئر امیر نواب نے بھی 75ویں سپیشل سیکٹر سپیسیفک (پری پروموشن) کورس میں کامیابی حاصل کی۔
ملتان سے مزید