• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹر کے فیکلٹی ممبران کے وفد کا کوٹ مٹھن کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے فیکلٹی ممبران کے ایک وفد نے دربارِ فرید کی خصوصی دعوت پر کوٹ مٹھن کا دورہ کیا، میزبان خواجہ کلیم الدین کوریجہ تھے۔اس موقع پر عظیم صوفی شاعر خواجہ غلام فرید الدین کے ادبی، فکری اور روحانی پیغام کو عام کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ سرائیکی ایریا اسٹڈی سنٹر اور خواجہ غلام فرید آرگنائزیشن باہمی اشتراک سے خواجہ غلام فریدؒ کی تعلیمات، شاعری اور فکری ورثے کو خصوصاً نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔
ملتان سے مزید