ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے منور اور نادر سے موبائل فونز چھین لیے ،تھانہ چہلیک کے علاقے میں اصغر سے موبائل فون چھین لیاگیا، تھانہ مظفرآ باد کے علاقہ میں ریاض حسین کی گاڑی سے بیٹری چوری ہوگئی، اسی تھانے کی حدود میں عامر حسین کا ٹیوب ویل انجن چوری کرلیاگیا، تھانہ قطب پور کے علاقے میں رضا،ذیشان اور ریاض کے موبائل فون چوری کرلیے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں اجمل کا رکشہ چوری کرلیاگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے کامران سے نقدی و موبائل فون چھین لیا، تھانہ گلگشت کے علاقے میں علیم ،تہمینہ اور صدیق کے موٹر سائیکل چوری کرلیے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں احمد کا موبائل فون چوری کرلیا گیا جب کہ تھانہ الپہ کے علاقے میں اختر کے گھر سے سامان چوری کرلیا گیا۔