• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کو بااختیار بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، جہانگیر ترین

ملتان (سٹاف رپورٹر) جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا  قابل حترام اور اہم حصہ ہیں، جنہیں سہارا دینے اور بااختیار بنانے کی  ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے، یہ بات انہوں نے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی جانب سے معذور افراد کی بحالی کے لیے منعقدہ سالانہ مفت کیمپ کے دورے کے دوران گفتگو میں کہی، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق افراد کی بحالی اور معاونت کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے،لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور نے جہانگیر خان ترین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 9فری کیمپس منعقد کیے جا چکے ہیں۔
ملتان سے مزید