ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کینال ویو،الحمید فورٹ بوریوالا میں نیشنل وانٹرنیشنل برانڈز کے نام پر جعلی اشیاء بنانے والا یونٹ پکڑا گیا ایک ہزار لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف،480کلو غیر معیاری مصالحہ جات ضبط مالک کے خلاف ایف آئی آر درج، ہول سیلر کو ایک لاکھ جرمانہ عائدکیا گیا، فوڈسیفٹی ٹیم نے کینال ویو اور الحمید فورٹ کے علاقوں میں قائم ہول سیل پوائنٹ اور گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی خوراک اور پیکنگ میٹریل برآمد کیا۔کاروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے بڑی تعداد میں نامور برانڈز کا جعلی پیکنگ میٹریل ضبط کرتے ہوئے 1,000 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 480 کلو غیر معیاری مصالحہ جات کو موقع پر تلف کیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق گرائنڈنگ یونٹ میں معروف برانڈز کے نام استعمال کرتے ہوئے مصالحہ جات اور دیگر اشیاء کی غیر قانونی پیکنگ کی جا رہی تھی۔یہ جعلی اشیاء مختلف مقامی کریانہ اسٹورز اور فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں، جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنادیا۔