• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں فن فیئر اینڈ کارنیوال کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم لتان میں شاندار فن فیئر اینڈ کارنیوال کا انعقاد کیا گیا،اس رنگا رنگ تقریب کا مقصد طالبات کے لیے صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور اہل ملتان کی خواتین کے مابین سماجی ربط اور باہمی میل جول کو فروغ دینا تھا، تقریب کی مہمانان خصوصی مسز ڈاکٹر فرید شریف (ڈی پی آئی کالجز، ساؤتھ پنجاب) اور مسز طاہر سلطان خان (ڈائریکٹر کالجز، ملتان ڈویژن) تھیں،ملتان کی مختلف خواتین کالجز کی پرنسپلز نے تقریب میں شرکت کر کے اس کی علمی و سماجی اہمیت کو مزید نمایاں کیا۔
ملتان سے مزید