ملتان(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ فنکشنل کے قائد اور حروں کے روحانی پیشوا پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی آف پیر پگاراکی 70ویں سالگرہ کی تقریب ملتان میں منعقد ہوئی،مہمان خصوصی بلوچستان کے سابق گورنر وزیر اعلیٰ سردارگل خان جوگیزئی تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل خان جوگیزئی نے پیر صاحب پگاراکی روحانی ،دینی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب پگارا سیاست میں شرافت کی علامت ہیں جب کہ مخدوم ندیم شاہ وحاجی نصیر الدین نسیم نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، اس موقع پر سردار مجیب خان ، چوہدری محمد سرور علی، مہر حسین نون ،غلام عباس کھوکھر اور ظہیر الدین بابر سمیت دیگر نے شرکت کی۔