ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران کھاد فیکٹری چوک تا ایڈ فی ہائی سکول روڈ کے سالانہ انتخابات میں ملک شوکت حسین بھٹی بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جب کہ ملتان انجمن تاجران متی تل روڈ ایڈفی ہائی سکول چوک تا دیہڑ چوک کے انتخابات میں ملک محمد سمیع بھٹی بھی بلا مقابلہ صدر منتخب قرار پائے، نو منتخب صدور کو سیاسی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا،مبارکباد پیش کرنے والوں میں یونین کونسل 66 کے چیئرمین حاجی محمد بخش، سید صداقت شاہ بخاری، رانا صفدر علی، راؤ قاسم، ملک غلام محمد بھٹی، سردار الطاف تھیم، ملک بلال تھیم، محمد اجمل قادری، امیر بھائی بھٹی، سابق صدر اکبر رضوان پراچہ، ظفر اقبال پراچہ، حفیظ تھیم ، علی کھوکر، غلام عباس ڈھول، قادر خان لالا، مہر عدیل، ملک لعل بھٹی، ملک بلاول بھٹی، ملک فضل بھٹی، حسنین کھوکر،آصف ملک آصف بھٹی کونسلر اور دیگر شامل تھے۔