• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ معاشی انصاف کے قیام کیلئے جدوجہد کی ہے، پی پی ملتان سٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ اور سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ اور معاشی انصاف کے قیام کیلئے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی ہر سطح پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی، پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت کی حالیہ توانائی پالیسیوں اور نیپرا فارمولے پر شدید تحفظات ہیں اور ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی مفاد، معاشی استحکام اور توانائی کے منصفانہ نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فارمولے کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ 
ملتان سے مزید