• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپاس کی چھڑیوں کے ڈھیروں کو عمودی حالت میں رکھا جائے، ڈاکٹر رمضان

خانیوال (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب اور سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کے ویژن کے مطابق  ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ڈاکٹر عامر رسول کی ہدایات پر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال کے زیر اہتمام کاشتکاروں کے لیے کپاس کی گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے حوالے سے آگہی سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ملتان ڈویژن ڈاکٹر رمضان عاصی، ڈاکٹر محمد یاسر (ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال) اور ڈاکٹر سید فیصل احمد (ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر، ملتان)جب کہ رائو خرم شہزاد (اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ تحصیل خانیوال) نے خطاب کیا۔ڈاکٹر رمضان عاصی نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کپاس کی چھڑیوں کے ڈھیروں کو وقفے وقفے سے الٹ پلٹ اور عمودی حالت میں رکھا جائے تاکہ گلابی سنڈی کی افزائش روکی جا سکے، جبکہ باقی ماندہ کچرا تلف کیا جائے۔ ڈاکٹر محمد یاسر نے کپاس کو ملکی معیشت کی اہم فصل قرار دیتے ہوئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کی تلقین کی۔ رائو خرم شہزاد نے کپاس کی اگیتی کاشت کے فوائد سے آگاہ کیا۔سیمینار کے اختتام پر کاشتکار برادری کی موجودگی میں عملی مظاہرے کے طور پر کپاس کی چھڑیوں کے ڈھیروں کو الٹ پلٹ کر دکھایا گیا، تاکہ گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔
ملتان سے مزید