اڈیالہ جیل کا قیدی چل بسا

December 02, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑگیا، جیل ذرائع کے مطابق 61سالہ طارق حبیب کو علالت کے باعث پہلےبے نظیربھٹو ہسپتال اور 28نومبر کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیاگیا جہاں وہ جمعرات کوانتقال کرگیا ۔