برطانیہ میں مہنگائی کا بحران اساتذہ کو سڑکوں پر لے آیا

December 03, 2022

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں مہنگائی کا بحران اساتذہ کو بھی سڑکوں پر لے آیا۔خبررساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف یونیورسٹی کے ہزاروں اساتذہ بھی سڑکوں پر آ گئے اور انہوں نےمہنگائی کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاجی مارچ کیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں کے ملازمین اور طلبہ نے بھی اساتذہ کے مارچ میں حصہ لیا۔ اساتذہ نے ملک میں مہنگائی کے بحران میں بہتر تنخواہ اور بہتر حالات کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال بھی کی۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں مختلف شعبوں کے ملازمین ہڑتال کررہے ہیں۔