افواج پاکستان دہشتگردوں کی کمر توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، حسین مقدسی

December 03, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ دین و وطن کی بقاء و استحکام کے لیے حسینی و زینبی کردار ادا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔عساکر پاکستان دہشتگردوں کی کمر توڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں جن کی پشت پر پوری قوم کھڑی ہے، حکمران، سیاستدان، کالعدم گروپوں سے عملی بیزاری کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت زینب بنت علی کی ولادت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ قصر قائم المنتظر ڈی ایچ اے حیدری آباد اسلام آباد میں منعقدہ عقیلہ بنی ہاشم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ تحریک کے سنیئر رہنما علامہ بشارت حسین امامی کو تحریک کا مرکزی نائب صدر نامزد کیاگیا ہے ۔کانفرنس سے سید بو علی مہدی نے بھی خطاب کیا ۔